یہودی عبادت گاہ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

   

تیونس سٹی : تیونس کے جزیرہ جربہ میں واقع یہودی عبادت گاہ ‘غریبہ سیناگوگ ‘ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔تیونس وزارت خارجہ نے جزیرہ جربہ میں حملے سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور ایک سکیورٹی اہلکار تھا۔ حملہ آور نے حملے کے لئے ایمونیشن کے حصول کی خاطر اپنے ایک ساتھی کو قتل کیا اور غریبہ سیناگوگ پر حملے کے لئے روانہ ہو گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں جھڑپ ہو گئی جس میں 2 زائرین اور ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں”۔بیان کے مطابق جھڑپ میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا اور 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 زخمیوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔