مقبوضہ بیت المقدس : یہودی آباد کاروں کے ڈنڈا بردار گروہ نے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے باغات پر دھاوا کیااور پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔ یہودکے گروہ نے زیتون کے پودوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آباد کاروں نے فلسطینیوں کی اراضی اور باغات پر دھاوا بولا اور وہاں پر خیمے لگاکر راستہ بند کرردیا۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجدا قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں یہودی آباد کاروں نے 22 بار دھاوے کئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آباد کاروں، اسرائیلی طلبہ اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس بے حرمتی کی۔ یہودی ا?باد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی عدالت نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے بولنے اور وہاں پر عبادت کی اجازت دی ہے۔ اس دوران فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں یہودی آباد کاروں اور قابض انتظامیہ کی جانب سے تاریخی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں 52 بار اذان دینے اور فلسطینی مسلمانوں کو نماز کی ادائی سے روکا گیا۔