یہودی وزیر کے قتل کی سازش سے متعلق اسرائیلی میڈیا رپورٹ کی ترکیہ نے تردید کردی

   

استنبول ، 07 ستمبر (یواین آئی) ترکیہ نے اسرائیلی ریاست کے داخلی سلامتی کے کٹر یہودی وزیر ایتمار بن گویر کے قتل کی سازش کے ترکیہ میں تیار کیے جانے سے متعلق اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کا ایسی کسی سازش سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ترکیہ کی طرف سے یہ وضاحت ہفتہ کے روز سامنے آئی ہے ۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے روز اسرائیلی میڈیا میں یہ رپورٹس شائع ہوئی ہیں کہ داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ‘شین بیت’ نے مقبوضہ مغربی کنارے سے مبینہ طور داخلی سلامتی کے وزیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والوں کو گرفتار کیا ہے ۔ نیز ان سے مبینہ منصوبے کے لیے تیار کیے گئے ڈرون طیارے بھی برآمد کیے ہیں۔ ان رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ مغربی کنارے سے زیر حراست لیے گئے افراد نے بن گویر کے قتل کی یہ سازش ترکیہ میں تیار کی تھی۔ مگر ادارے نے اس منصوبہ قتل کو ناکام بنا دیا ہے ۔