پیرس : فرانسیسی حکومت نے صدر ایمانویل میکرون کی ہدایات کی بنیاد پر تولوز شہر میں سرگرم فلسطینی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ کو بھی تحریری فیصلہ موصول ہوا ہے،جس میں تنظیم کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی وجوہات بھی شامل ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ تنظیم کے کالعدم گروہ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ساتھ براہ راست روابط ہیں۔یہ گروہ یہود مخالف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ فیصلے کے تحت پیرس میں حکومت کو تنظیم کے ارکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور گرفتاری اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ادھر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزحملے اورنفرت انگیز الزامات کے ذریعے ماکروں اور ان کی حکومت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی ہر تحریک کو خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حالیہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کی تحریک کو مجرمانہ بنانے کا ایک اور قدم ہے۔ دوسری جانب کویت نے کہا ہے مقبوضہ علاقوں میں جرائم کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ فلسطینیوں کی حمایت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔