یہ آسکر جیتنے جتنا اچھا : ملیالم فلم 2018 کے ڈائریکٹر

   

ترواننت پورم۔ ملیالم فلم 2018 کے ہدایت کار جوڈ انتھنی جوزف نے جسے آئندہ آسکر فلم ایوارڈز کے لیے ہندوستان کی باضابطہ انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، نے نامزدگی کو آسکر جیتنے جیسا اچھا قرار دیا۔ جوزف نے کہا یہ آسکر جیتنے جیسا اچھا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ میں کتنا خوش ہوں کیونکہ اس خبر نے مجھے چونکا دیا۔ یہ خدا کی نعمت ہے۔فلم کی ریلیز کے بعد اس کو ملنے والا ردعمل اپنے آپ میں ایک بڑی پہچان تھا اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے۔ فلم میں کردار ادا کرنے والے ہر ایک شخص نے بہت محنت کی تھی ۔ 2018 ایک مہاکاوی ڈرامہ فلم ہے جو 2018 کے سیلاب کی کہانی بیان کرتی ہے جس نے کیرالہ کو تباہ کردیا تھا اور یہ ایک صدی میں اب تک کا بدترین سیلاب تھا۔