یہ انسٹاگرام اسٹار صرف کچا گوشت کھاتا ہے!

   

کراچی: انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز رکھنے والا ایک شخص پچھلے تین مہینوں سے صرف کچا گوشت کھارہا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل کچا گوشت کھا کر دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ مرتا ہے یا نہیں۔ حیرت انگیز طور پر اب تک اسے کچھ بھی نہیں ہوا۔یہ تو نہیں معلوم کہ وہ شخص کون ہے اور کہاں کا رہنے والا ہے لیکن انسٹاگرام پر اس کا اکاؤنٹ نام ’را مِیٹ ایکسپیریمنٹ‘ (کچے گوشت کا تجربہ) اس کا مقصد واضح کرنے کیلیے کافی ہے۔یہ آدمی روزانہ کسی دکان سے گائے، بکری، مچھلی اور مرغی کا گوشت خریدتا ہے جسے وہ کیمرے کے سامنے کچا کھا کر ساری دنیا کو دکھاتا ہے۔ گوشت کے ساتھ وہ پھینٹا ہوا انڈا اور کچا دودھ پیتا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ اپنے اس تجربے سے وہ جاننا چاہتا ہے کہ مسلسل کچا گوشت کھا کر ’’میں پانچ دن زندہ رہوں گا یا 500 سال تک!‘‘اب تک اس نامعلوم انسٹاگرامر کے 85 ہزار سے زیادہ فالوورز ہوچکے ہیں ۔