یہ ایپ ’پھونک‘ مار کر موم بتی بجھا سکتا ہے

   

سلیکان ویلی: ایپل اسٹور پر ایک ایسی تفریحی ایپ ’بلوئر‘ بھی ہے جسے انسٹال کرکے آئی فون کو اتنی طاقتور پھونک مارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے کہ جس سے سالگرہ کی موم بتی بجھائی جاسکے۔یہ ایپ مفت میں دستیاب نہیں بلکہ اس کی قیمت 1.99 ڈالر ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ ایپل اسٹور پر تفریحی ایپس کی کیٹیگری میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ یہ ایپ آئی فون کے الیکٹرک سرکٹ میں کچھ خفیہ فیچرز کا فائدہ اٹھاتی ہے اور اس کے اسپیکروں کو پھونک مارنے کے انداز میں ہوا پھینکنے کے قابل بناتی ہے:یہ ہوا بہت زوردار تو نہیں لیکن اتنی طاقتور ضرور ہوتی ہے کہ سالگرہ کے کیک پر جلنے والی چھوٹی موم بتیاں آسانی سے بجھا سکتی ہے۔