یہ تصور بھی نہیں کرسکتے کہ کووڈ19 کی وجہ سے کتنے بچے یتیم ہوئے ہیں: سپریم کورٹ

,

   

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے اتنے بڑے ملک میں کتنے بچے یتیم ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اس نے ریاستی حکام سے ان کی شناخت فوری طور پر کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان کو راحت مل سکے۔عدالت نے ریاستی حکومت سے سڑک پر بھوک سے تڑپن رہے بچوں کی اذیت کو سمجھنے کےلیے کہا اور ضلعی حکام کو ہدایت دی کہ وہ عدالتوں کے مزید احکامات کا انتظار کئے بغیر فوراان کی دیکھ بھال کی جائے۔جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے ضلعی انتظامیہ کو ہفتہ کی شام تک یتیم بچوں کی شناخت کرنے کی ہدایت دی اور ان کی معلومات قومی چائلڈ کرائم پروٹیکشن کمیشن (این سی پی سی آر) کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی۔سپریم کورٹ نے یہ حکم از خود نوٹس کےلیے زیر التواء کیس میں جسٹس گورگ اگروال کی درخواست پر دیا