یہ جمہوریت کی آخری لڑائی ہے، نتائج سے قبل اکھلیش یادو کا ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کا الزام

,

   

اترپردیش میں 10 مارچ کو آنے والے نتائج کا سبھی کو بےصبری انتظار ہے ۔ اس درمیان اترپردیش انتخابات کو لے کر آئے زیادہ تر ایگزٹ پول میں اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بنتی نظر آ رہی ہے ۔ ایگزٹ پول کے ذریعہ نتائج پر ایک مرتبہ پھر سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو نے کہا کہ یہ ایگزٹ پول یہ تصور بنانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی جیت رہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں ، انہوں نے الیکشن کمیشن کے افسران پر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا بھی الزام لگایا نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اکھیلیش یادو نے کہا کہ ایگزٹ پول یہ تصور بنانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی جیت رہی ہے ۔ یہ جمہوریت کی آخری لڑائی ہے ۔ امیدواروں کو بتائے بغیر ای وی ایم پہنچائی جارہی ہیں۔