تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ طویل ہو گی۔نیتن یاہو نے، زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ، ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم نے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ تکلیف دہ نقصان بھی اٹھایا ہے۔ جب تک ہمیں فتح حاصل نہیں ہو جاتی غزّہ جنگ جاری رہے گی۔نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل جنگ ہے اور طویل عرصے تک چلے گی”۔تاہم اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانٹ نے زیرِ محاصرہ غزّہ میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو ایک تکلیف دہ جھٹکہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ہم ایک طویل اور پیچیدہ مرحلے کے لئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کی فوج نے غزّہ میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔