سمرقند : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ باہمی ملاقات کی ۔ شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی اجلاس کے موقع پر منعقدہ ملاقات میں مودی نے پوٹن سے کہا کہ موجودہ دور جنگ کا نہیں ہے ۔ وہ ظاہر طور پر روس ۔ یوکرین جنگ کو ختم کردینے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ دونوں قائدین نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات کی ۔ وزیراعظم مودی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی ۔ بتایا گیا کہ دونوں قائدین نے بین الاقوامی اور علاقائی حالات بشمول افغانستان کے بارے میں بات چیت کی ۔ وزارت کے امور خارجہ نے اس ملاقات کو ثمرآور قرار دیا ہے ۔