چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے جمعہ کو رامیشورم کیفے دھماکے کو جدید ترین آلات کے ذریعہ کیا گیا ایک زور دار دھماکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک شخص کے رکھے ہوئے بیگ کی وجہ سے ہواتھا۔سدارامیا نے میسور میں میڈیاکو بتایاکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ دوپہر بعد کوئی ایک بیگ رکھ کر چلاگیا۔ اس واقعے میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سی سی ٹی وی کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے یا کوئی دیگر نوعیت کا حملہ، اس کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے وزیرداخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کو ضروری ہدایت دی ہے۔
