نئی دہلی :ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ندیم الحق نے راجیہ سبھا میں کہا کہ یہ (وقف) محض قانونی مسئلہ نہیں ہے، پرانی روایت سے جڑا معاملہ بھی ہے۔ کیا ہم ان روایتوں کو فراموش کر سکتے ہیں جنھوں نے ہمیں ایک ملک، ایک قوم بنایا ہے۔ یہ معاملہ صرف مسلمانوں سے جڑا نہیں ہے۔ یہ صرف ایک مذہبی مسئلہ نہیںہے۔ ہمارے لیے آئین محض ایک کتاب نہیں، رہنما ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل میں کئی خامیاں ہیں۔ یہ بل اینٹی فیڈرل ہے۔ اس بل کا مقصد وقف بورڈ میں مسلمانوں کی نمائندگی کم کرنا ہے۔یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔سرکاری کنٹرول میں لاکر صدیوںپرانی روایتوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ شعرپڑھا کہ ہم کو ان سے وفا کی ہے امید ‘ جو نہیں جانتے وفا کیا ہے ۔