’’یہ میرا آخری الیکشن ہے ‘‘: نتیش کمار

,

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ : بہار کے چیف منسٹر و جنتا دل (یو) قائد نتیش کمار نے آج اعلان کیا کہ جاریہ اسمبلی الیکشن ان کا آخری الیکشن ہوگا۔ پورنیا میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے عوام سے ان کی پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور اختتام بھی اچھا ہی ہوگا۔ نتیش کمار نے سب سے پہلے 2000ء میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔