یہ نئی شروعات :محمدعامر

   

کراچی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے فاسٹ بولر محمد عامرکو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں نام آنے کے بعد محمد عامر نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ شروع اللّٰہ کے نام سے۔ محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020 میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم نے بھی سبکدوشی کا فیصلہ واپس لیا ہے جس کے بعد انہیں بھی اس سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔