یہ نیا ہندوستان ہے ، آپ کے گھر میں گھسے گا اور مارے گا بھی:بی جے پی

   

نئی دہلی: دہلی ریاستی بی جے پی نے پہلگام حملے کے لیے پاکستان کے خلاف ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیا ہندوستان ہے ، یہ گھر میں گھسے گا بھی اور مارے گا بھی۔چہارشنبہ کو، دہلی بی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا یہ نیا ہندوستان ہے ۔ یہ گھر میں گھسے گا بھی اور مارے گا بھی۔ دہلی بی جے پی نے لکھا کہ دہشت گردوں کی زمین کو مٹی میں ملا دیا۔ جے ہند کی سینا… واضح رہے کہ ہندوستانی مسلح افواج نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت منگل کی آخر شب پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ وزارت دفاع کے مطابق، کل نو (09) مقامات کو ہندوستانی فورسز نے نشانہ بنایا۔ ہندوستانی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا وہ جگہیں تھیں جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت دی گئی تھی۔