ممبئی۔ لیگ اسپنر یوزویندر چہل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کے ایک دن بعد ان کی اہلیہ اورکوریوگرافر دھنشری ورما نے اسی بارے میں ایک محتاط پیغام شائع کیا۔ چہل ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی بولر رہے ہیں جنہوں نے 49 میچوں میں 25.30 کی اوسط اور 8.32 کی رنز دینے کی اوسط سے 63 وکٹیں حاصل کیںلیکن گزشتہ رات ورلڈ کپ کیلئے معلنہ ہندوستانی ٹیم میں ان کا نام نہیں تھا۔ ہندوستان نے رویندرا جڈیجہ ، روی چندرن اشون ، ورون چکرورتی ، اکسر پٹیل اور راہول چاہر کو اسپن کے شعہبہ کے پانچ بولروں کے طورپر انتخاب کیا۔ اس اعلان کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے چہل کو ٹیم سے خارج کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شائقینحیران رہ گئے ہیں۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں چہل کی بیوی دھنشری نے لکھا ماں کہتی ہے کہ یہ وقت بھی گزرجانا ہے۔ خدا عظیم ہے۔