اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی ٹیم کے بیٹسمین اور سابق کپتان ویراٹ کوہلی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویراٹ کوہلی کے لئے لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔ویراٹ کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس سے قبل سابق ہندوستانی کپتان کپل دیو نے گزشتہ دو سال میں معمولی کارکردگی کے باوجود ویراٹ کوہلی کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی کی کارکردگی اچھی نہیں تو نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔