اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کا دھمکی آمیز بیان
تل ابیب : 10 ستمبر ( ایجنسیز ) اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی دھمکی آمیز پیغام دیا ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے اسرائیلی طیاروں کی جانب سے دوحہ میں حماس قیادت کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنانیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے۔خیال رہیکہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدہ پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہیکہ حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔