حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں کورونا کیسیس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سنکرانتی تعطیلات میں 30 جنوری تک توسیع کردینے کے بعد حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے ۔ 24 جنوری سے ریاست کے تمام سرکاری اسکولس میں 8 ، 9 ، 10 جماعتوں کے لیے آن لائن کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی ٹیچرس کو 50 فیصد روٹیشن اساس پر خدمات انجام دینے کی ہدایت دی ہے ۔ حکومت نے جاریہ ماہ 8 تا 16 جنوری تک سنکرانتی تہوار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔ کورونا کیسیس میں اضافہ ہونے کے بعد جنوری کے اواخر تک تعطیلات میں توسیع دی تھی ۔ مختلف گوشوں سے اس کی مخالفت ہونے اور طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے کی تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد پہلے جونیر کالجس میں آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا پھر آج 8 ، 9 ، 10 ویں جماعتوں کے لیے آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ ن