شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ نے 387 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ممبئی سے آنے والی فلائیٹ کے مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے تین پوچس برآمد ہوئے جس کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اس میں تین سونے کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس کا وزن 387 گرام جس کی مالیت 14 لاکھ 71 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔