ممبئی : آر بی آئی نے آج اعلان کیا کہ یکم جنوری 2021 سے چیک ٹرنکیشن سسٹم
(CTS)
چیکس کیلئے پازیٹیو پے سسٹم متعارف کیا جارہا ہے جس کے تحت 50 ہزار روپئے سے زائد قدر والی ادائیگیوں کیلئے کلیدی تفصیلات کی مکرر توثیق ضروری ہوسکتی ہے ۔ تمام کمرشیل بینکوں کیلئے اعلامیہ میں سنٹرل بینک نے وضاحت کی کہ بڑی رقومات کے تحفظ کیلئے یہ اقدام کیا جارہا ہے ۔۔