نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک شراب اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بڑی مقدار میں غیرقانونی شراب برآمد کی ہے ۔راجدھانی کے دوارکاڈسٹرکٹ پولیس ڈپٹی کمشنر سنتوش کمار مینا نے جمعرات کو بتایا کہ اسپیشل اسٹاف کی ایک ٹیم نے ملزم دیپک (35) کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس کے قبضہ سے 10,200بوتل غیرقانونی شراب برآمد ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ خبر ملی تھی کہ ڈابڑی علاقہ میں بھرت وہار کے ایک مکان میں بڑی مقدار میں غیرقانونی شرا ب اسمگلنگ کے لئے رکھی ہے ۔ اسی بنیاد پ پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مارکر اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران موقع سے 204پیٹی شراب برآمد کی گئی۔