عنبر الرٹ جاری، شہر میں ہلکی تا تیز بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔28ستمبر(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے 14 اضلاع کیلئے جاری کئے گئے ریڈ الرٹ کو عنبر الرٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور بیشتر اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد‘ نرمل‘ نظام آباد‘جگتیال‘راجنا سرسلہ ‘ وقارآباد‘ کاماریڈی ‘ میدک‘ کے علاوہ سنگاریڈی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ریاست کے ان اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع میں زرد الرٹ کو برقرار رکھا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران 24کیلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے امکان ظاہر کئے گئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں آئندہ دو یوم کے دوران ہلکی یا تیز بارش کا امکان ہے یا گھن گرج کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ دو یوم کے دوران شہر حیدرآباد میں مجموعی اعتبار سے مطلع ابر آلود رہے گا۔م