نئی دہلی ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کے تخلیہ کیلئے جاری میگا مشن آگے بڑھایا جائے گا ۔ سرکاری ذرائع نے جمعہ کو کہا کہ حکومت ہند اس مشن کو /15 مئی سے توسیع دیتے ہوئے قازقستان ، ازبکستان ، روس ، جرمنی ، اسپین اور تھائی لینڈ جیسے ممالک کا بھی احاطہ کرتے ہوئے وہاں سے اپنے شہریوں کو وطن واپس لائے گی ۔ جمعہ کی شام تک حکومت کی کسوٹی کے تحت جملہ 67,833ہندوستانی اہل پائے گئے ہیں جن کو وطن واپس لانا ضروری ہے ۔
