۔ 16 بیرونی باشندوں سمیت 30 تبلیغی ارکان گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ (اترپردیش)۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مارچ کے وسط میں دہلی کے نظام الدین مرکز کے تبلیغی اجتماع میں شریک 30 افراد کو اترپردیش میں گرفتار کرلیا گیا جن میں الہ آباد یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور 16 بیرونی باشندے بھی شامل ہیں۔ پروفیسر پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر انڈونیشیا کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو مسجد میں پناہ دی اور ان سے متعلق پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کا ایک باشندہ کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہے۔