نئی دہلی۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں کے فی بیرل 4 فیصد سے زیادہ کی نرمی کے باوجود منگل کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 17 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی مسلسل 18 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تاہم بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن گراوٹ درج کی گئی۔