۔ 19 اپوزیشن جماعتوں کا آئندہ ماہ مشترکہ احتجاج

   

نئی دہلی ۔ ملک کی 19 اپوزیشن جماعتیں 20 ستمبر تا 30 ستمبر 11 مختلف محاذوں پر حکومت کی توجہ مبذول کرنے کے لئے احتجاج کرنے کا پروگرام بناچکی ہیں۔ (1 ویکسین کی پیداوار اور اس کے لگائے جانے کے عمل میں تیزی پیدا کرنا اور کووڈ ۔ 19 سے فوت ہو جانے والوں کے افراد خاندان کو معاوضہ ادا کرنا۔ (2 خانگیانے کے عمل کو منسوخ کرنا۔
(3 MSMEs.
کو مالیاتی تعاون فراہم کرنا اور مخلوعہ سرکاری ملازمتوں کو پر کرنا۔ (4
MGNREGA
میں توسیع کرنا جس میں کام کے 200 دن اور مزدوروں کی اجرت کو دگنا کرنا شامل ہے۔ (5 جو خاندان انکم ٹیکس گروپ میں شامل نہیں ہیں ان کے کھاتوں میں ہر ماہ 7500 روپے منتقل کرنا۔ (6 اسکولی طلبہ، ٹیچرس اور دیگر غیر تدریسی اسٹاف کی ٹیکہ اندازی کو ترجیح دی جائے۔ (7 پیگاسیس معاملہ میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔ (8 مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی، خصوصی طور پر پٹرولیم، ڈیزل اور پکوان گیس میں۔ (9 کسانوں کے خلاف پاس کئے گئے تین متنازعہ بلوں کو واپس لیا جائے۔ (10 تمام سیاسی قیدیوں کو بشمول جنہیں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، رہا کیا جائے۔ (11 ریاست جموں و کشمیر کے بھی تمام سیاسی قائدین کو رہا کیا جائے اور کشمیر کے ریاستی موقف کو بحال کیا جائے۔