۔ 3جی اسکیم کے خلاف روم میں مظاہرے

   

روم : اطالوی دارالحکومت روم میں ہزارہا افراد نے کام پر جانے کے لیے ’گرین پاسپورٹ‘ کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اٹلی میں آئندہ جمعے کے روز سے ورکرز کے لیے یہ لازمی ہو گا کہ وہ کام کی جگہ پر جانے کے لیے اس بات کا دستاویزی ثبوت فراہم کریں کہ وہ یا تو ٹیکہ اندازی کرا چکے ہیں، یا کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں یا پھر ان کے پاس کورونا کا نیگیٹیو ٹیسٹ موجود ہے۔ احتجاج کے دوران سینکڑوں مظاہرین نے وزیر اعظم ماریو دراگی کی سرکاری رہائش گاہ میں گھسنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف پانی کی تیز دھار اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔