۔ 3 سالہ لڑکی پر 50 سالہ شخص کی زیادتی

   

خاطی کو کارروائی کے بغیر چھوڑ دیا گیا ، والدین کی ایس پی سے شکایت
جگتیال : تین سالہ لڑکی پر 50 سالہ شخص کی زیادتی کی کوشش اور جنسی اذیت کا واقعہ پیش آیا ۔ خاطی کو حراست میں لیکر بغیرکسی کاروائی کے پولیس کی جانب سے چھوڑ دینے پر متاثرہ اور افراد خاندان کو جان کا خطرہ اور خوف کا ماحول ہے جس کے بعد انصاف اور تحفظ فراہم کرنے ضلع یس پی سے شکایت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال بگارم منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ اے سرینواس گوڈ نامی شخص نے تین سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی اور مبنی ہراسانی پر متاثرہ لڑکی کی ماں نے جگتیال یس پی سندھو شرما سے انکی آفس میں ملاقات کرتے ہوئے شکایت کی ۔ قبل ازیں میڈیا کو ماں باپ نے بتایا کہ اس ماہ کی 14 تاریخ کی دوپہر کو یہ واقعہ پیش آیا ۔ بگارام پولیس میں شکایت کے باوجود کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا۔ طبی معائنہ کے نام پر لڑکی کو تحقیقات کیلئے جگتیال ایریاہاسپیٹل اور ملیال منڈل اور پیگڈا پلی منڈل پولیس کی جانب سے تحقیقاتی کارروئی پر افسوس کا اظہار کیا۔ معصوم تین سالہ لڑکی نے اپنے اوپر جو ہوا آنکھوں دیکھا حال بتانے کی بات کہتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ۔ پولیس برائے نام حراست میں لیکر خاطی کو چھوڑ دینے پر تعجب کا اظہار کیا ۔ خاطی کی جانب سے شکایت واپس لینے کی دھمکی دی جارہی ہے دیگر صورت ہماری جان کو خطرہ ہونے کی شکایت کی اور انصاف اور تحفظ کیلئے ضلع ایس پی سے درخواست کرنے کی بات کہی۔