۔ 70 ہزار طلبہ کا مستقبل غیر یقینی ۔ /12 نومبر کو داخلوں کا عمل مکمل
حیدرآباد : /17 نومبر (سیاست نیوز) ریاست میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مزید چار مہینوں میں منعقد ہونے والے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا عمل /12 نومبر کو مکمل ہوگیا ہے ۔ جاریہ سال کتنے طلبہ نے داخلہ لیا ہے ؟ کونسا طابعلم کونسے کالج میں داخلہ لیا ہے ۔ اس کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کو بھی علم نہیں ہے ۔ خانگی کالجس کو مسلمہ حیثیت دینے کا عمل مکمل ناہونے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ جاریہ سال 1570 خانگی کالجس نے مسلمہ حیثیت ( آفلیشین) کیلئے درخواستیں داخل کی تھی ابھی تک بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے 1269 کالجس کو منظوری دی گئی ہے ۔ ماباقی 301 کالجس کو منظور ی دینے کے معاملے میں قطعی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ ان کالجس میں تقریباً 70 ہزار طلبہ نے داخلہ لیا ہے ۔ یہ تمام کالجس ہاسٹل سہولتوں کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ قواعد کے مطابق محکمہ فائر سیفٹی کی جانب سے انہیں (این او سی ) سرٹیفکیٹ حا صل کرنا ہے ۔ کورونا کے پیش نظر جاریہ تعلیمی سال محکمہ فائر کے این او سی کو استثنیٰ دیا گیا تھا ۔ جس پر گزشتہ ماہ /5 اکٹوبرکو جی او 95 جاری کیا گیا ۔ احکامات جاری ہونے کے 40 دن مکمل ہونے کے باوجود ان کالجس کو مسلمہ حیثیت حاصل نہیں ہوئی ۔ مسلمہ حیثیت حاصل کرنے والے کالجس کو انٹر میڈیٹ بورڈ نے آن لائن داخلوں کا موقع دیا ہے ۔ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کے نام اس میں اندراج کرتے ہوئے بورڈ کو روانہ کیا جاتا ہے ۔ یہی طلبہ امتحانات کی فیس داخل کرنے کے اہل رہیں گے ۔ غیر مسلمہ کالجس میں داخلہ لینے والے طلبہ پر حکومت کی نظر ہے ۔ ان طلبہ کی صورتحال غیر یقینی ہوتے جارہی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان 301 کالجس کی منظوریاں ضلع انٹر محکمہ تعلیم اور بورڈ کے پاس مختلف مرحلوں میں زیرالتواء ہے ۔ انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات اور جوابی بیاض کی جانچ کی وجہ سے منظوریوں میں تاخیر ہورہی ہے ۔ ن
