۔ 5 اگسٹ کا اجلاس ملتوی کرنے مرکز سے حکومت تلنگانہ کی نمائندگی

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے مرکز کی جانب سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مابین اختلافات کی یکسوئی کیلئے اجلاس کی کوششوں کو مذاق قرار دیتے ہوئے مرکز سے 5 اگسٹ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی خواہش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وزارت آبی وسائل نے 5 اگسٹ کو دونوں ریاستوں کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ دونوں ریاستوں کے مابین اختلافات کو حل کیا جاسکے ۔ کل چیف منسٹر کی صدارت میںمنعقدہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گوداوری اور کرشنا دریاوں میں تلنگانہ کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا اور بہرقیمت ریاست کے حصہ کا پانی حاصل کیا جائیگا ۔ پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میںیہ طئے پایا کہ چونکہ 5 اگسٹ کو کچھ دوسرے سرکاری پروگرامس ہیں ایسے میں چیف سکریٹری مرکز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس دن ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کریں گے ۔