۔ 57 سال عمر کے افراد کیلئے وظیفہ

   

درخواستوں کے ادخال کی 30 اکٹوبر تک مہلت
حیدرآباد۔/10اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں57 سال عمر کے افراد کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ حکومت نے پنشن کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 30 اکٹوبر تک توسیع کردی ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی اجلاس میں پنشن کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی مہلت میں 15 دن توسیع کا تیقن دیا تھا۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی گئی جس کے بعد باقاعدہ احکامات جاری کرکے عہدیداروںکو 30اکٹوبر تک 57 سال مکمل کرنے والے افراد سے درخواستیں قبول کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ واضح رہے کہ حکومت نے پنشن کیلئے عمر کی حد کو گھٹا کر 57 سال کردیا اور اسکیم سے متعلق معلومات کی کمی کے نتیجہ میں بیشتر افراد درخواستیں داخل کرنے سے محروم تھے۔ اس پر توجہ دہانی کے بعد چیف منسٹر نے 15 دن کی توسیع کا تیقن دیا تھا۔ 57 سال والے افراد پنشن کیلئے می سیوا مراکز پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ محکمہ پنچایت راج سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ نے

TSTS

کے منیجنگ ڈائرکٹر وینکٹیشور راؤ کو ہدایت دی کہ درخواستوں کی 30 اکٹوبر تک وصولی کے انتظامات کئے جائیں

۔ر