۔ 7 اگست کو قومی جیولین ڈے منایا جائے گا

   

نئی دہلی ۔ ٹوکیو اولمپکس کے دوران 7 اگست کو نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے لہذا اب ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) 7 اگست کو قومی جیولین ڈے کے طور پر منائے گا۔ 7 اگست کو اب ہر سال ہندوستان میں قومی دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ 23 سالہ چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر دوری پر اپنا بھالا پھینکتے ہوئے ملکل کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور وہ ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے وہ دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں کیونکہ ان سے قبل 2008 بیجنگ اولمپکس میں ابھینوبندرا نے نشانہ بازی میں میڈل حاصل کیا تھا۔ اے ایف آئی کے پلاننگ کمیشن کے چیرمین للت بھانوت نے کہا کہ ہندوستان میں اس کھیل کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو منظر عام پر لانے کیلئے اب ہر سال 7 اگست کو نیشنل جیولین ڈی منایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین اضلاع مقابلے بھی منعقد کریں گے کیونکہ ہر کھلاڑی کو بھالا مہیا کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اس پر زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے لیکن آنے والے برسوں میں ہم اسے مزید ترقی دیتے ہوئے ایک قومی ایونٹ میں تبدیل کریں گے۔