جنیوا: اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے افغان مہاجرین کی اسمارٹ کارڈ رجسٹریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اقوام متحدہ کے ادارے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین
(UNHCR)
نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 14 لاکھ افغان پناہ گزینوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کرکے 7 لاکھ کو اسمارٹ کارڈ بھی جاری کردیے ہیں جو قابل تعریف ہے۔یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں 14 لاکھ پناہ گزینوں میں 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ بچے شامل ہیں۔ پاکستان نے اس کام کے لیے ملک گیر کامیاب مہم چلائی ہے۔