۔ 89 سالہ میڈیکل ڈاکٹر پروفیسر کی تیسری پی ایچ ڈی

   

لندن : عربی کا مقولہ ہے:’’ماں کی گود سے گورتک علم حاصل کرو‘‘۔اس مقولے پر آسٹریا کے طب کے ڈاکٹر اور پروفیسرضعیف العمری کے باوجود عمل پیرا ہیں۔ انھوں نے 89 سال کی عمر میں براؤن یونیورسٹی سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے اور یہ ان کی تیسری ڈاکٹریٹ ہے۔ڈاکٹر مانفریڈ سٹینر نے طب میں زندگی بھرخدمات انجام دینے کے بعد تیسری پی ایچ ڈی کی ہے۔انھوں نے ہیماٹولوجی کی پریکٹس کی ہے اور اسی مضمون کی طلبہ کوتعلیم دی ہے۔ میرا ہمیشہ سے یہ خواب تھا کہ کسی دن میں طبیعیات دان بننا چاہوں گا۔
وہ آسٹریا کے ہیں اور اس کے دارالحکومت ویانا میں پلے بڑھے۔دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے وقت وہ نوعمر تھے۔وہ کم عمری ہی سے طبیعیات (فزکس) سے مرعوب تھے، لیکن انھوں نے اپنے خاندان کا مشورہ تسلیم کرتے ہوئے اس کے بجائے طب کو بہ طور پیشہ اختیار کرنے اور اس میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔