نیویارک: نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیح محمد اور چار دیگر افراد 15 برس سے گوانتانامو بے جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت ایسے وقت شروع ہو رہی ہے جب ٹوئن ٹاورز پر حملوں کے 20 برس مکمل ہونے والے ہیں۔کیوبا کی گوانتاناموبے جیل میں تقریباً 15 سال سے قید خالد شیخ محمد اور چار دیگر ملزمان سن 2019 کے اوائل کے بعد پہلی مرتبہ منگل کے روز فوجی ٹرائیبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مقدمے کی سماعت 2019 کے اوائل میں موخر کردی گئی تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ دوبارہ وہیں سے شروع ہوگی جہاں اسے چھوڑ ا گیا تھا۔اس مقدمے میں ملزمان کے وکلاء دفاع کی کوشش ہوگی کہ مدعا علیہان پر سی آئی اے کی حراست میں تشدد کرکے حکومت نے جو شواہد حاصل کئے ہیں انہیں غیر معتبر یا نا اہل قرار دیا جائے۔