واشنگٹن ۔ امریکہ میں نائن الیون حملوں کے بیس برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس موقع کی مناست سے امریکی عوام میں اتحاد پر زور دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے گیارہ ستمبر 2001 کو ہلاک ہونے والے 2970 افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ہی امریکہ کی سب سے بڑی قوت ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سانحہ کے بعد آنے والوں دنوں میں ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اتحاد ہمیں اپنی شناخت کرواتا ہے کہ ہم کون ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ 9/11 سانحہ میں مارے جانے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔