واشنگٹن، 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر رچرڈ نیل نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس سے مقابلے کے خاطر 90 دنوں کے لئے درآمدات کی فیس کو معطل کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر نیل نے پیر کی شام دیئے ایک بیان میں کہا‘‘اگلے 90 دنوں کے لئے ، ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے موجودہ حکام سمیت ایمرجنسی حکام کی نشانزد مصنوعات پر اگلے 90 دنوں کے لئے تمام ٹیکسزکو معطل کر دینا چاہئے جو کووڈ -19 عوامی صحت بحران کے لئے موزوں ہے ’’۔