ممبئی ۔7مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ووڈا فون ،آئیڈیا کے بعد اب ریلائنس جیو بھی سستے ڈیٹا سے ہو رہے نقصان کی پابجائی کا راستہ تلاش کررہا ہے۔ فی الحال قیمت 1 جی بی دینے والی کمپنی یوزرس سے برگر کی قیمت وصول کرنے پر مجبور ہوتی جارہی ہے۔ جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی )کو فی 1 جی بی کی قیمت 20 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان چل رہے سستے ڈیٹا وار کی وجہ سے ہورہے نقصان کی بھرپائی کے لیے کی جارہی ہے۔ ریلائنس جیو نے ٹرائی کو تجویز دی ہے کہ وائرلیس ڈیٹا کی قیمت میں اضافہ کرکے اسے 20 روپے 1 جی بی کردیا جائے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال 1 جی بی ڈیٹا کی قیمت 15 روپے ہے۔ جیو کا کہنا ہے کہ قیمت کو 6 سے 9 مہینے کے بعد بڑھایا جائے گا۔