حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : ڈائرکٹوریٹ ریونیو انٹلی جنس ( ڈی آر آئی) نے ہفتہ کو کہا کہ ایک خانگی ایر لائنس کے کسٹمر سروسیس آفیسر کے بشمول تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.84 کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا ۔ ڈی آر آئی کے ایک افسر نے کہا کہ خفیہ ذرائع نے معتبر اطلاعات موصول ہونے کے بعد عہدیداروں نے کسٹمر سروسیس آفیسر کو تلاشی کے لیے روک لیا جس پر ان کے قبضہ سے دو پیاک میں سونے کے 42 ٹکڑے برآمد ہوئے ۔ اس سونے کے بارے میں پوچھے جانے پر کسٹمر سروسیس آفیسر نے جواب دیا کہ دبئی سے آنے والے دو مسافر کے ذریعہ انہیں یہ پیاکٹس موصول ہوئے تھے ۔ ان دونوں مسافرین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ سونا کا وزن 4.9 کیلو بتایا گیا ہے ۔ڈی آر آئی نے کہا کہ خانگی ایر لائن کے کسٹمر سروسیس آفیسر اور دونوں مسافرین نے اعتراف کیا کہ یہ قیمتی دھات اسمگلنگ کے ذریعہ ملک میں لائی گئی تھی جس کے کوئی دستاویزات نہیں تھے ۔ تینوں افراد کو گرفتار کرنے کے بعد مزید پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔۔