۔10 جولائی کو اسکولس / کالجس بند :اے آئی ایس ایف

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) بائیں بازو کی طلبا یونینوں نے آج ایک وال پیپر جاری کرتے ہوے 10 جولائی کو اسکولس و کالجس بند کا اعلان کیا ہے ۔ اے آئی ایس ایف کے رنگا ریڈی ضلع سکریٹری جی کرانتی کمار نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری اسکولس و کالجس کے مسائل کو حل کریں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ خانگی اور کارپوریٹ تعلیمی اداروں میں فیس کے ڈھانچہ کو بہتر بنائیں ۔ حکومت نے اس شعبہ کو پوری طرح نظر انداز کردیا ہے اس لئے تنظیم کی جانب سے بند کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔