۔10 سے زائد چالانات رکھنے والوں کو پولیس اسٹیشن طلب کیا جارہا ہے

   

ہر پولیس اسٹیشن پر رپورٹ کی تیاری ، ٹریفک ٹسٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں ابھی تک ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں پولیس کے ہاتھ لگنے والوں کی کونسلنگ کی جاتی تھی تاہم پولیس کی جانب سے ٹریفک چالانات ادا نہ کرنے والوں کی کونسلنگ کی جارہی ہے ۔ 10 سے زائد زیر التواء رہنے والے گاڑیوں کے مالکین کو طلب کر کے سائبر آباد پولیس کی جانب سے کونسلنگ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شہر میں کئی افراد کی جانب سے ٹریفک چالانات کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ 70 فیصد افراد چالانات ادا نہیں کررہے ہیں اور ساتھ ہی دوبارہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ایسے افراد کی پولیس اسٹیشن سطح پر رپورٹ تیار کی جارہی ہے 10 سے زائد جن گاڑیوں پر چالانات زیر التواء ہیں ۔ ان کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو روانہ کی جارہی ہے ۔ ہر پولیس اسٹیشن میں اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے عملہ کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس ٹیم کی جانب سے 10 سے زائد چالانات رکھنے والے گاڑیوں کے مالکین کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے کونسلنگ دی جارہی ہے ۔ جیسے ہی گاڑیوں کے مالکین پولیس اسٹیشن پہونچ رہے ہیں ان کے سامنے زیر التواء چالانات کی فہرست پیش کی جارہی ہے ۔ وہاں سے ٹریفک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( ٹی ٹی آئی ) جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے ۔ جہاں پر ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی سے کتنے خطرات ہیں اس کے بارے میں تفصیلات بتائی جارہی ہے ۔ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے شعور بیدار کیا جارہا ہے ۔ کونسلنگ کو حاضر ہونے والوں کو سرٹیفیکٹ پیش کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔۔ ن