۔10 فروری تا 7 مارچ ’ایگزٹ پول‘ پر مکمل پابندی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پانچ ریاستو میں اسمبلی انتخاب یعنی ووٹنگ ہونے تک ایگزٹ پول پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 فروری کی صبح 7بجے سے 7 مارچ کی شام 6:30بجے تک سبھی طرح کے ایگزٹ پول پر پابندی رہے گی۔یوپی کے چیف الکٹوریل آفیسراجئے کمار شکلا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پرنٹ یا الکٹراناک میڈیا میں اگزٹ پولیس کی کی اشاعت وپیشکشی یا اس کی تشہیر پر پابندی رہے گی ۔خلاف ورزی کرنے والے کو دوسال جیل کی سزا یا جرمانہ اور سزا دونوں ہوسکتے ہیں ۔