۔10 فیصد ریزرویشن مرکزی حکومت کا تاریخی فیصلہ :بی جے پی

   

جموں، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یونٹ جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے عام طبقے کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماج کے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کو ریزرویشن کے دائرے لا کر مودی حکومت نے تاریخی کام کیا ہے . انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے تو اس وقت انہوں نے ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ کا نعرہ دیا تھا، آج اس نعرے کو عملی جامہ پہنایا ہے . رویندر رینہ نے بدھ کے روز یہاں جموں کے ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی دفتر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے سماج کے سبھی طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے لئے ہیں. ان کا کہنا تھا’ ملک کے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن کے دائرے میں لانا مودی سرکاری کا ایک تاریخی فیصلہ ہے ، مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر آج ریاست جموں و کشمیر سمیت پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سماج کے سبھی طبقوں کی یکساں ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اور عام طبقے کو 10 فیصد ریزرویشن کے دائرے میں لانا بھی مودی سرکار کا ایک بہت اہم قدم ہے ، اس سے عام طبقے کے غریب مستفید ہو سکیں گے۔

اوڈیشہ میں عظیم اتحاد میں
بی جے ڈی شامل نہیں: پٹنائک
بھوبنیشور۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اوڑیشہ نوین پٹنائک نے آج واضح کردیا کہ ان کی پارٹی بی جے ڈی عظیم اتحاد کا حصہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی پالیسی کے مطابق ان کی پارٹی بی جے پی اور کانگریس دونوں سے مساوی فاصلہ برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جہاں عظیم اتحاد کا سوال ہے، بیجو جنتادل اس کا حصہ نہیں ہوگی۔ چیف منسٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔