حیدرآباد۔حکومت 10 مارچ سے 18 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو کورونا ٹیکہ دینے پر غور کر رہیہے ۔ مرکزی و ریاستی حکومت سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس کو قطعیت دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ٹیکوں کی تیاری اور حصول کی تفصیلات حاصل کی جانے لگی ہیں اور تمام شہری آبادی کے ساتھ دیہی آبادی و ریاستوں میں ٹیکہ اندازی کی سہولتوں سے آگہی حاصل کی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ تلنگانہ میں فی الحال 60سال سے زائد عمر والوں کے علاوہ 45 تا59 سال کے ایسے افراد کو ٹیکہ دیا جا رہاہے جو کہ مختلف عوارض میں مبتلاء ہیں لیکن ان کے ساتھ اب ہر شہری کو ٹیکہ کا جائزہ لینے کی ہدایات کے سبب ٹیکہ اندازی کے مراکز میں اضافہ اور طبی عملہ اور ایسی تنظیموں کی خدمات کے حصول کے متعلق غور کیا جا رہاہے جو سابق میں ٹیکہ اندازی مہم میں شامل رہی ہیں۔ مرکز نے ٹیکہ اندازی کیلئے یونیسیف ‘ روٹری کلب کے علاوہ لائنس کلب کی مدد حاصل کرنے پر غور کیا جا رہاہے ۔