٭آٹوموٹیو کامپوننٹ مینوفیکچررس اسوسی ایشن نے بیان دیا ہے کہ آٹو انڈسٹری کی اکتوبر 2018ء تا جولائی 2019ء کے درمیان تقریباً ایک لاکھ عارضی ملازمتیں برخاست ہوگئیں جس کے باعث انڈسٹری کی پیداوار میں% 10.1 بقدر 1.79 لاکھ کروڑ روپئے کی گراوٹ آگئی۔ صدر اسوسی ایشن دیپک جین نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کا اہم مطالبہ ہے کہ جی ایس ٹی میں یکساں 18% طرح آٹو اسپیرپارٹس پر عائد کی جائے۔