۔100 اقلیتی طلبہ کی سیول سرویسس کوچنگ کا آغاز

   

5 نامور اداروں کا انتخاب، 9 ماہ تک کوچنگ جاری رہے گی
حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے 100 امیدواروں کیلئے سیول سرویسس کوچنگ کا 5 نامور کوچنگ سنٹرس میں آغاز ہوچکا ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم ( آئی پی ایس ) نے بتایا کہ اسکریننگ ٹسٹ میں منتخب کئے گئے امیدواروں کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنی پسند کے اسٹڈی سنٹر کا انتخاب کریں۔ حکومت نے جن اداروں میں کوچنگ کی سہولت فراہم کی ہے ان میں حیدرآباد اسٹڈی سرکل، برین ٹری، انالاگ ، لا ایکسلینس اور آر سی ریڈی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان اداروں میں 9 ماہ تک سیول سرویسس کی کوچنگ جاری رہے گی۔ حکومت کی جانب سے ہر امیدوار کیلئے دیڑھ لاکھ روپئے کی فیس مذکورہ اداروں کو ادا کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ سیول سرویسس میں اقلیتی بہبود سے کوچنگ حاصل کرنے والے امیدواروں کا مظاہرہ بہتر رہے گا۔ سابق میں بعض امیدوار پریلیمس میں منتخب ہوئے تھے لیکن مینس میں ناکام رہے۔ 2 امیدوار مینس میں کامیابی کے بعد انٹرویو کے مرحلہ پر منتخب نہیں ہوسکے۔ شہر اور اضلاع کے امیدواروں کیلئے محکمہ کی جانب سے علحدہ اسٹائیفنڈ منظور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوچنگ میٹریل کی خریدی اور آر ٹی سی بس پاس کیلئے بھی رقم منظور کی جائے گی۔ ر