۔100 خواتین کی نعشوںکیساتھ حیوانیت، مجرم کو عمر قید

   

لندن : برطانیہ میں 100 خواتین کی لاشوں کا جنسی استحصال کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔67 سالہ ڈیوڈ فْولر 2 خواتین کا قاتل بھی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اْسے جیل سے کبھی رہائی نہیں مل سکے گی۔خیال رہے کہ ڈیوڈ فْولر کینٹ میں واقع دو مردہ خانوں میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا جہاں 12 سال کے عرصے کے دوران اْس نے بچوں سمیت 100 سے زیادہ لاشوں کی بے حْرمتی کی۔