حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈائیل 100 کالس میں جو تازہ ترین اپ ڈیٹ ہوا ہے اس سے پولیس کو کال کرنے والے کے لوکیشن کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی ۔ قبل ازیں اس سرویس میں کئی خامیوں کا پتہ چلا تھا اور کال کرنے والے کے لوکیشن کا علم نہیں ہو پا رہا تھا ۔ یہ صورتحال کال کرنے والے کے بیہوش ہوجانے پر مزید مشکل ہوجاتی تھی ۔ تلنگانہ پولیس نے ڈائیل 100 سے متعلق سافٹ ویر کو اپ گریڈ کیا ہے ۔ جیسے ہی اس نمبر پر کال آئیگا ‘ کال کرنے والے کے لوکیشن کا پتہ چل جائیگا ۔ اس سے نہ صرف قیمتی وقت بچے گا بلکہ کال کرنے والوں کی زندگی بچانے میں بھی آسانی ہوگی ۔ اب 100 نمبر پر کال کرنے والوں کو اپنا لوکیشن بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی پولیس کو اس کا پتہ چل جائیگا ۔